اسمرتی ایرانی کا پرینکا گاندھی پرجم کرحملہ:آخر کیوں؟

مرکزی وزیر اوربی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں اوربے روزگاروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔اسمرتی ایرانی نے بغیرنام لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرحملہ بولا ہے۔اور کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری ووٹوں کےلئے اپنا رنگ اور روپ بدلتی رہتی ہیں۔ اگراسمرتی کی مانیں تو پرینکا نے ووٹ کےلئے پہلے امیٹھی میں نماز ادا کی، اس کے بعد انہوں نے اجین کے مشہورمہاکالیشورمندرکے درشن بھی کئے۔ اسمرتی ایرانی نےکہا کانگریس اتنی گھبرائی ہوئی ہےکہ اس کی جنرل سکریٹری ووٹوں کےلئے کبھی نمازپڑھتی ہیں توکبھی مندرمیں پوجا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دومئی کوامیٹھی سے بی جے پی امیدواراسمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی پرجم کرحملہ بولا تھا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ مہذب خاندان اپنے بچوں کو پرینکا گاندھی سے دوررکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest