سیاسی گھمسان :سیاست میں گھمنڈ اور اکھڑپن خطرناک:یشونت سنہا

نئی دہلی:سیاست میں گھمسان تو لگا ہی رہتا ہے۔ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے۔ یعنی الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اور پھر جوں جوں ۲۰۱۹ء کے الیکشن کی تاریخوں کا دن قریب آتا جارہا ہے، سیاست کی شطرنجی کھیل شروع ہوتا جارہا ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے اپنا تیور سخت کرتے ہوئے اتحاد سے دور رہنے کے اعلان کے بعد کانگریس کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ اسی بیچ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے مغرور اور اکھڑ پن رویہ کو چھوڑ کر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک’متحدہ محاذ‘ بنائے اور ہم خیال نظریات والی پارٹیوں سے بات چیت شروع کرے۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا’’سیاست میں گھمنڈ اور اکھڑ پن خطرناک هوتا ہے اور پارٹی کو اس سے بچنا چاہئے، ہر پارٹی سے بات چیت شروع کر دینی چاہئے اور آئندہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائے‘‘۔
مرکزی وزیر یشونت سنہا کا یہ بیان بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جن میں انہوں نے مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات تنہا ہی لڑنے کی بات کہی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ تازہ واقعہ کانگریس کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے كيونکہ وہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش میں تھی لیكن ان دونوں پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات انفرادی طور پر لڑنے کی بات کہہ کر شاید اس محاذ کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest