شراب کے لئےبیٹے نے کیا بزرگ ماں کا قتل

قومی راجدھانی دہلی میں جرم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔دہلی کی پاش کالونی ماڈل ٹائون میں ایک بیٹےنے اپنی بزرگ ماں کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جرم کرنے کے دوران ملزم شراب کے نشے میں تھا۔ملزم نے بتایا کہ طویل عرصے سے شراب پینے کا عادی تھا۔ملزم نے شراب پینے کے لئے اپنی بزرگ ماں سےپیسے مانگے ۔ ماں نے پیسے دینے سے انکار کر دیا تو اس نے اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا کیا اس کے بعداس نے چاقو سے گلا کاٹ دیا۔خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔بعد میں ملزم نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest