ملائم سنگھ کے بھائی شیو پال نے ’ سماجوادی سیکولر مورچہ‘ کے نام سے پارٹی بنائی

لکھنؤ:الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ سیاست میں اپنی شہرت پانے کے لیے اور اپنا قدم جمانے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ اسی طرح کی ایک کوشش یوپی  میں دیکھنے کو ملی ہے۔ یعنی سماجودای پارٹی کے قدآور لیڈر اور سماجوادی پارٹی کے سب سے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال سنگھ یادو نے اپنی پارٹی بنالی ہے۔ واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں مسلسل نظرانداز کئے جارہے اتر پردیش کے سابق وزیر شیو پال سنگھ یادو نے بدھ کو یہاں اپنی الگ پارٹی’سماجوادی سیکولر مورچہ‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر یادو نے یہاں بتایا کہ ’سماج وادی سیکولر مورچہ‘ کی تشکیل کی گئی ہے۔یہ مورچہ اتر پردیش میں نیا سیاسی متبادل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest