شیوسینا کے سرگرم کارکن بھوشن پاٹھک نے شیوسینا کو الوداع کہا

ارچناچٹنس دیدی کی سرپرستی میں 12جنوری کو بھاجپا میں شمولیت کااشارہ

شیو سینا کے سابق ضلع صدر اور فی الحال شیوسینا کے اندور ڈویزن کے چیف پنڈت آسیش شرما نے اپنی سرپرستی میں جس بھوشن پاٹھک کو سیاسی طورپر تیار کیاتھا اب اس شیوسینا کے سرگرم کارکن بھوشن پاٹھک نے شیوسینا کی یواسینا کے عہدے سے اور شیوسینا پارٹی سے اپنے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیتاہوں،اس کی نقل انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈکی ہے، بھوشن پاٹھک کاشمار منافرت پھیلانے والے رہنما میں ہوتاہے ،سوشل میڈیا پر اُس کی تحریروں کو پڑھ کرانداز لگایا جاسکتاہے ،ویسے یہ بات عیاں ہے کہ بھوشن پاٹھک پر شیوسینا کے آشیش شرما کااگر ہاتھ نہیں ہوتاتوپولس اسکو کوٹ کر بھرتابنادیتی ،سوشل میڈیا کے ذریعے بھوشن پاٹھک نے جوپوسٹ ڈالی ہے ،اس کے مطابق وہ 12جنوری 19کو ارچناچٹنس دیدی کی سرپرستی میں بی جے پی میں شمولیت کااشارہ دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest