شبلی نعمانی فن اور شخصیت کے قومی سیمینار کااختتامی اجلاس

سوسائٹی کی صدرنشین محترمہ تاریکاوریریندرسنگھ کا اعلان :شعبۂ اردو فارسی بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کرے ،سوسائٹی سرپرستی کرے گی
شبلی پر قومی سیمینار کاانعقاد کرکے ان کی شخصیت پر جو دھول جمی تھی، اس کو ہٹانے کاکام کیاہے، ڈاکٹر عبدالکریم سالار کااظہار خیال

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دھلی کے تعاون سے اور سیواسدن کالج کے شعبۂ اردو وفارسی کے زیراہتمام”علامہ شبلی نعمانی :فن اور شخصیت “پر دوروزہ قومی سیمینار کااختتامی اجلاس 19؍مارچ2019 منگل کو سوسائٹی کی صدرنشین محترمہ تاریکاویریندرسنگھ ٹھاکور کی صدارت میں اورمہاراشٹر کی علمی سماجی اور سیاسی شخصیت ڈاکٹر عبدالکریم سالار (جلگائوں)کے مہمان خصوصی میں منعقد ہوا،اس موقع پر ڈاکٹر صغیر افراہیم(علی گڑھ)،ڈاکٹر شرف الدین ساحل(ناگپور)،ڈاکٹر مختار شمیم (بھوپال)ڈاکٹر سکینہ خان (ممبئی) وغیرہ کی موجودگی ڈاکٹر محمود ثاقب (اودگیر)،ڈاکٹر آفاق انجم (جلگائوں)،پروفیسر محمد آصف (امراوتی)،ڈاکٹر ذاکر علی ذاکر(اورنگ آباد)،ڈاکٹر یاسین گنائی (کشمیر)، ڈاکٹر اسرارانصاری(کھنڈوہ)،ڈاکٹر عثمان انصاری(برھانپور)،ڈاکٹر قیصر جمال (برھانپور)،ڈاکٹر عارف انصاری(برھانپور)،سیّد ریاست علی ریاست(برھانپور)،الطاف انصاری( برھانپور ) اور محترمہ شگفتہ ر عنا برھانپوروغیرہ نے اپنے مقالات پیش کئے،سیمینار کے تیسرے اور چوتھے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شرف الدین ساحل (ناگپور)،ڈاکٹر سکینہ خان (ممبئی)، ڈاکٹر بلقیس جہاں(بھوپال)کے ذریعے کی گئی ،اپنے صدارتی خطبے میں سوسائٹی کی صدر نشین محترمہ تاریکاویریندرسنگھ نے علامہ شبلی پر منعقد ہوئے اس کامیاب سیمینار پر شعبۂ اردو وفارسی کے صدرنشین ڈاکٹر ایس ایم شکیل اور ان کی ٹیم کو قلب کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر نشین نے اعلان کی کہ آپ بین الاقوامی سیمینار کرائیںسوسائٹی آپ کابھرپور تعاون کرتے ہوئے سرپرستی کرے گی، صدرنشین محترمہ تاریکاویریندرسنگھ نے ڈاکٹر صغیر افرھیم،ڈاکٹر سکینہ خان ،ڈاکٹر شرف الدین ساحل، ڈاکٹر مختار شمیم اور ڈاکٹر بلقیس جہاں کے مقالوں کی خوب پذیرائی کی،ڈاکٹر کریم سالار(جلگائوں )نے اپنے خطاب میں کہاکہ علامہ شبلی نعمانی کی شخصیت پردھول جمی تھی، اس قومی سیمینار کے ذریعے اس کوہٹانے کی کوشش کی گئی ہے ،ابتداء میں ڈاکٹر ایس ایم شکیل نے اس سیمینار کو آنجہانی ٹھاکورویریندرسنگھ کے نام منسوب کرتے ہوئے بتایاکہ دوروزہ قومی سیمینار میں 8ریاستوں کے 25مقالہ نگاران نے اپنے مقالے پیش کئے ؟نظامت ڈاکٹر عتیق احمد قریشی نے کی اور الطاف انصاری، قیصر جمال نے شکریہ اداکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest