یہ تو بھیا پکے مودی بھکت نکلے ۔یہ مودی کے ہارنے پر خود کشی کرلینگے

ایسا مودی بھکت تو خدا کی قسم نہ ہم نے دیکھا نہ سنا ۔شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی ایسے ہی مودی بھکت ثابت ہورہے ہیں انھوں نے ایک بڑا بیان دے کر سب کو حیران کردیا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنے تو وہ اجودھیا میں رام مندر کے سامنے خودکشی کرلینگےان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے انتہا پسند گروپ کی جانب سے ان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اگر مودی ہارجا تے ہیں تو ان کے لئے خود کشی کے سواکوئی اور راستہ نہ ہوگا۔ چیئر مین نے مزید کہا کہ ’’اگر 2019 میں مودی کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم بنا تووہ اجودھیا میں را م مندر کے گیٹ کے سامنے خودکشی کرلیں گے ۔رضوی کا کہنا ہے کہ وہ پکے نیشنلسٹ ہیں لیکن اگر مودی ہار گئے تو لوگ انھیں مارڈالینگے۔رضوی صاحب آخر کو ایسی بھی مودی بھکتی کس کام کی کہ آپ اپنوں کی نظر میں ہی دشمن بن گئے آپ لگاتار متانا زع بیان دیتے رہے ہیں اب جو ہوگا بھگتنا تو پڑیگا ہی آپ کو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest