شیلا دکشت کی آخری رسومات آج دوپہر 2:30 بجے بودھ گھاٹ پر اداکی جائیں گی

کانگریس کی سینئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کی آخری رسومات آج دوپہر 2:30 بجے بودھ گھاٹ پر اداکی جائیں گی۔اس موقع پر گانگریس کے سنیئر لیڈروں اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی موجود رہنے کی امید ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ شیلا دکشت کا ہفتہ کی دوپہر 3.55 بجے ایسکارٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ 81 سالہ شیلا دکشت طویل عرصہ سے دل کی بیماری میں مبتلا تھیں ۔ ان کے انتقال کے بعد سیاسی گلیاروں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ شام چھ بجے ان کا جسد خاکی آخری دیدار کیلئے ان کیلئے نظام الدین میں واقع گھر پر لایا گیا ۔ اس کے بعد جسد خاکی کو نگم بودھ گھاٹ لے جایا جائے گا ، جہاں 2.30 بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔خیال رہے کہ شیلا دکشت کے انتقال کے بعد کرگل کے شہیدوں کی یاد میں ہونے والا پروگرام ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ پہلے یہ پروگرام انڈیا گیٹ پر 21 جولائی کی شام ساڑھے سات بجے ہونا تھا ، جس میں ٹرائی سروس بینڈ کی پرفارمینس ہونی تھی ۔ حالانکہ اتوار کو وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک صبح چھ بجے سے کرگل کرگل وجے رن پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest