نہیں رہیں شیلا دکشت81 سال کی عمر میں ہوا انتقال

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 81 سال کی تھیں وہ طویل عرصہ سے بیمار چل رہیں تھیں۔آج یعنی ہفتہ کے روز صبح انہیں دہلی کے اسکارٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوپہر 3:30 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔شیلا دکشت دسمبر1998 سے دسمبر 2013 تک دہلی کی وزیراعلیٰ کے عہدے پرفائز تھیں۔ا نہیں تین باردہلی کا وزیراعلیٰ بننے کا شرف حاصل ہوا۔ وزیراعلیٰ رہنے کے بعد شیلا دکشت کیرلا کی گورنربھی رہ چکی تھیں۔ وہ طویل عرصہ سے (15 سال ) تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہیں۔شیلا دکشت کی پیدائش 31 مارچ 1938 کوپنجاب کے کپورتھلا میں ہوئی تھی۔ وہ اسی سال ہوئے لوک سبھا الیکشن میں شمال مشرقی دہلی سے لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑی تھیں۔ سال 2019 میں انہیں اجے ماکن کے استعفیٰ کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہیں گاندھی خاندان کا قریبی سمجھا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest