شہلا رشید پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے کا الزام، گرفتاری کی مانگ

نئی دہلی: جے این یو کی سابق طلبہ لیڈر اور جے این یو ایس یو کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے جموں وکشمیر کے حالات کو لے کر سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پوسٹ کی تھیں۔ شہلا رشید کے دعوؤں کو ہندوستانی فوج نے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا ہے۔ ہندوستانی فوج کے بعد اب سپریم کورٹ کے وکیل الکھ آلوک شری واستو نے شہلا رشید پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مجرمانہ معاملہ درج کرنے کے ساتھ ان کی گرفتاری کی مانگ کی ہے۔
شہلا رشید نے اتوار کو کشمیر کے موجودہ حالات کو لے کر سلسلہ وار 10 ٹویٹ کئے تھے۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ کشمیر کے حلات پر کیں گئےٹویٹ پر شہلا رشید نے لکھا تھا کہ فوج اور پولیس کے لوگ عام شہریوں کے گھر میں گھس رہے ہیں اور انہیں ستایا جا رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *