نماز کی برکت سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کوملا زندگی کا سب سے بڑا تحفہ

شہباز ندیم ہندوستانی ٹیم کابہترین کھلاڑی ہے ۔اسکی قسمت جب زوروں پر آئی جب ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا زبردست مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی ٹیم نے اس حریف ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سبھی میچوں میں جیت حاصل کی۔ رانچی ٹیسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں کلدیپ یادو  کو پلیئنگ الیون میں کھیلنا تھا لیکن لیکن آخری وقت میں ان کے کندھے میں چوٹ لگ گئی۔ اور بس وہیں سے شہباز کی ذندگی کا آغاز ہوا ان کو رانچی ٹیست کھیلنے کا موقع ملا جنہوں نے رانچی میں اپنا ٹیسٹ ڈبیو کیا۔ اس میچ میں انہوں نے چار وکٹ لئے اور جنوبی افریقہ پر ایک اننگ اور 202 رن سے جیت میں اہم کرداnamaz ادا کیا۔وہ مسلسل گھریلو کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کر رہے تھے اور انہیں اس موقع کا کافی طویل وقت سے انتظار تھا۔ ندیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں اور ان کے نام 400 سے زیادہ وکٹ درج ہیں انھوں نے بتایا جبجب مجھے ٹیم میں منتخب کرنے کی اطلاع دینے کے لئے فون آیا تب میں نماز پڑھ رہا تھا۔ نماز پڑھنے کے بعد جب میں نے فون اٹھایا تو مجھے اس بارے میں پتہ چلا۔ تب دوپہر کے ڈھائی بج رہے تھے‘‘۔ ندیم نے کہا کہ میں زیادہ جذباتی اور پرجوش تھا۔ مگر اس کے بعد میں نے اس بات پر فوکس کیا کہ مجھے میچ میں کیا کرنا ہے۔ شروعاتی تین گیندوں تک میں گھبرایا ہوا تھا لیکن اس کے بعد سب صحیح ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram