شوکت کیفی اپنے دور کی ایک بہترین اداکارہ: ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی

شوکت کیفی کے سانحۂ ارتحال پرعلی گڑھ میں خصوصی نشست کا انعقاد

علی گڑھ
معروف اداکارہ اور کیفی اعظمی کی زوجہ شوکت کیفی کے سانحہ ارتحال پر میڈیکل کالونی اے ایم یو علی گڑھ میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی شعبۂ امراضِ نفسیات اے ایم یو علی گڑھ نے کہا کہ شوکت کیفی ایک بہادر خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکارہ بھی تھیں وہ نڈر اور بے خوف شخصیت کی مالک تھیں انھوں نے اپنی بیٹی اور مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی اس طرح تربیت کی کہ وہ اداکاری کی دنیا میں بہترین عمل انجام د ے سکیں ساتھ ہی کیفی اعظمی کی شہرت اور انھیں منفرد شاعر بنانے کے لئے بھی معاون رہیں ۔انھوں نے امرائو جان ادا میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا وہ زندگی کے بڑے نشیب و فراز سے گزریں لیکن کبھی حوصلہ نہ ہاریں اور کیفی اعظمی کی شانہ بہ شانہ ان کے مقاصد کے حصول میں مددگار رہیں۔آج ان کے انتقال سے نہ صرف فلمی دنیا کا نقصان ہوا ہے بلکہ ادب کی دنیا میں بھی رنج و غم کی لہر ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *