شردپوار کی وزیر اعظم کے عہدے کےلئے ان تین نیتاؤں کی حمایت

این سی پی کے صدر شردپوار نے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے تین ناموں کی حمایت کی جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ،آندھراپریش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈواور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کے نام شامل ہیں ،انہوں نے کہا اگر این ڈی اے لوک سبھا الیکشن میں اکثریت لانے میں ناکام ہوتی ہے تو یہ تین نیتا وزیر اعظم عہدے کے امیدوار ہوسکتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پوار نے کانگریس کے صدرراہل گاندھی کا نام اپنی اس فہرست میں نہیں رکھا ہے اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی ہے کہ راہل گاندھی خود کئی موقعوں پر کہہ چکے ہیں کہ وہ اس عہدے کے لئے دعویداری میں شامل نہیں ہیںوہیں پرینکا گاندھی نے امیٹھی کی ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر کانگریس جیتے گی تو وزیر اعظم راہل گاندھی ہوں گے۔ڈی ایم کے نیتا اسٹالن ،جے ڈی ایس نیتا دیوگوڑااور راجد نیتا تیجسوی یادو وزیر اعظم کے لئے راہل گاندھی کی حمایت کرچکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram