شام نے ایران پر امریکہ کی نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

دمشق:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میںایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے عائد نئی پابندیوں کو سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وہ پابندی یہ ہے کہ ایران کے تیل، شپنگ اورمالیاتی شعبوں سمیت 700 سے زائد شخصیات، کمپنیوں اور جہازوں پر پابندی عائد ہوجائے گی، جس کے باعث ایرانی کمپنیوں کا عالمی ادائیگیوں کے سوئفٹ نیٹ ورک بھی سے رابطہ منقطع ہوسکتا ہے۔
شام نے اس اقدام کو علاقائی امن وسلامتی کو کمزور کرنے کی اس کی پالیسی کے مطابق مانا ہے۔آپ کو بتادیں کہ شام نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکی فیصلے کی مذمت کی ہے۔عرب نیوز ایجنسی نے شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعہ کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے ۔شام کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ کا یہ فیصلہ متحدہ ایکشن پلان کے تحت اتفاق ایران اور پی 5 + 1 ممالک (امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی) کے درمیان تفرقہ ڈالنے میں اس کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ایران کے خلاف براک اوباما کے دور اقتدار میں اس پر سے ہٹائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے، جو پیر(آج ) سے مؤثر ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram