شارہ خ خان کی بیوی کا چونکا نےوالا انکشاف، دیکھیں کیا ہے راز

بالی ووڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان حال ہی میں زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں۔گوری خان بھلے ہی اداکارہ کے طور پر نہیں جانی جاتیں لیکن ان کا رتبہ کسی سپراسٹار سے کم نہیں ہے۔ یہ رتبہ انہوں نے خود ہی اپنے دم پر بنایا ہے۔ گوری خان ایک بزنس مین وومن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ وہ ایک شاندار کمپنی کی مالکن ہیں جو انٹیریر ڈیزائننگ کا کام کرتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک اور چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ گوری خان نے بتایا ہے کہ فلم بازیگر میں شاہ رخ کے کاسٹیوم انہوں نے ہی ڈیزائن کئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ایسا دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ گوری نے اس انکشاف کے ساتھ۔ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں فلم بازی گر کے شاہ رخ خان اور کاجول نظرآرہے ہیں۔ اس تصویر میں کو دیکھنے کے بعد آپ کی بھی کئی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔ یہ فوٹو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ وہیں ابھی تک اس تصویر اور گوری خان کے انکشاف پر شاہ رخ کا رد عمل آنا باقی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram