کیا یہ سچ ہے؟؟شاہ رخ خاں کے بارے میں

گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے  کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میں نے بنایا جب تک میں ان کے لیے گانا گاتا رہا وہ سپر اسٹار رہے ۔

شاہ رخ خان کو سپر اسٹار میری آواز اورمیرے گائے ہوئے گانوں نے بنایا۔شارخ خان کے لئے گلوکاری کرتے رہےوہ سپراسٹار رہے۔جب سے میں نے ان کے لیے گاناگانا بند کیا ہے وہ لنگی ڈانس پر آگئے ہیں۔گلوکار ابھیجیت نےکہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گانا اس لیے بند کیا کیونکہ انہوں نے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی، ’’فلم میں ہوں نا‘‘ کے دوران شاہ رخ خان نے فلم کا کریڈٹ اسپوٹ بوائے سے لے کر تمام لوگوں کو دیا لیکن فلم میں میرا کہیں ذکر نہیں تھا، فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘کے دوران بھی ایسا ہی ہوا جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی، میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے لہٰذا میں کیوں ان سے میرا نام شامل کرنے کے لیے کہتا۔واضح رہے کہ ابھیجیت بھاٹاچاریا نے شاہ رخ خان کے لیے کئی گانے گائے ہیں جن میں چلتےچلتے، میں کوئی ایسا گیت گاؤں، ذرا سا جھوم لوں میں، توبہ تمہارے یہ اشارے، تمہیں جو میں نے دیکھا وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *