شاہین باغ مظاہرین کو پولیس نے نہیں جانے دیا امت شاہ سے ملنے۔

آج دہلی میں شاہین باغ کے مظاہرین سے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی بات ہوئی تھی جسکا ذکر سارے نیوز چینلز نے کیا ہے لیکن اس ملاقات کو نہیں ہونے دیا گیا ۔کیونکہ وزیر داخلہ اور مظاہرین کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں صورتحال ابھی تک واضح نہیں تھی ۔ فی الحال مظاہرین کو امت شاہ سے ملنے کے لئے دہلی پولیس سے اجازت نہیں ملی ہےپولیس نے امیت شاہ کے گھر جانے والے مظاہرین سے بات کی ،وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے والے مظاہرین پولیس سے بات چیت کے بعد واپس آئے ہیں۔ اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے لئے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرین کو مارچ کرنے سے روکنے کے لئے شاہین باغ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی۔ جوائنٹ سی پی دیویش چندر سریواستو نے کہا کہ کسی بھی صورت میں مظاہرین کو آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔فی الحال مظاہرین کو امت شاہ سے ملنے کے لئے دہلی پولیس سے اجازت نہیں ملی ہے۔دہلی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے وفد میں موجود لوگوں کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں جو وزیر داخلہ سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ ہم کسی میٹنگ کا منصوبہ بناسکیں۔ لیکن ، انہوں نے کہا کہ وہ سب جانا چاہتے ہیں ، ہم نے انکار کردیا ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ان کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے یہاں سے انہوں (مظاہرین) نے کوئی اپائنٹمنٹ نہیں لیا ہے۔ اپائنٹمنٹ ملنے پر ان کی ملاقات کا نظم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *