شاہ مودی کے خلاف عرضی کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملہ میں وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ کے خلاف سماعت سے بدھ کے روز انکارکردیا۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ سشمتا دیو نے دونوں کےخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں انتخابی کمیشن کی طرف سے کارروائی نہ کیے جانے کی شکایت کی تھی ۔عدالت نے دیوکو کمیشن کے حکم کے خلاف نئی عرضی دائر کرنے کو کہا۔بنچ نے کہاکہ انتخابی کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں شکایتوں پر صحیح یاغلط فیصلہ کرلیاہے ۔ایسی صورت میں ان احکامات کو چیلنج کرنے کے لیے نئی عرضی دائر کرنی ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram