آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں شہباز شریف گرفتار

لاہور: نیب (پاکستان کی قومی احتساب بیور)نے آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہورمیں پیش کردیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے اور فریقین دلائل دے رہے ہیں جبکہ نیب نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
مسٹر شہباز پر یہ بھی الزام ہے کہ پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کو’ آشیانہ اقبال ‘پروجیکٹ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس کا ٹھیکہ لاہور کاسا ڈیولپرز کو دیا جا سکے۔ اس سے 71.5 کروڑ کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ اس سب کے بعد پروجیکٹ مکمل طور پر تہس نہس ہو گئی۔نیب نے شہبازشریف کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ملزم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے میرٹ پرٹھیکا لینے والی کمپنی کا ٹھیکا منسوخ کرا کے اپنی من پسند کمپنی کو ٹھیکا دلوایا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سیکڑوں کارکن عدالت پہنچ گئے اور اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سیاسی کارکن پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پولیس کے تشدد کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ اور سلمان بھی احتساب عدالت میں موجود رہے۔
شہباز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ لوئر مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ رینجرزکے دستے بھی کسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے گشت پرمامورہیں۔گزشتہ روز نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیا اوراس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram