آر جے ڈی ایم ایل اے پر نابالغ لڑکی کو رات میں بلانے کا الزام،

سیکس ریکٹ کیس میں پھنسے آر جے ڈی ایم ایل اے ارون یادو پر پولیس کی دبش بڑھتی جارہی ہے۔ پولیس کی ٹیم نے بدھ کی دیر شام پٹنہ اور بھوجپور کے لساڑی گاؤں میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی لیکن ایم ایل اے فرار ملے۔ اس درمیان خبر ہے کہ ایم ایل اے کی گرفتاری نہیں ہونے کی صورت میں پولیس ان کی املاک کی قرقی کی اجازت کیلئے کورٹ جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایف ایس ایل کی 6 رکنی ٹیم تقریبا گھنٹے بھر ایم ایل اے کی سرکاری رہائش گاہ پر موجود رہی۔ حالانکہ جانچ میں کیا کچھ ملا اسے لیکر ایف ایس ایل ٹیم کے افسر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں تھے۔دراصل گزشتہ 6 ستمبر کو نابالغ متاثرہ نے 164 کے دوبارہ بیان میں ایم ایل اے ارون یادو کا نام لیا تھا اور سیکس ریکٹ میں ان کی شمولیت اجاگر کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی ایم ایل اے غائب ہو گئے ہیں۔ وہیں 16 ستمبر کو تحقیقاتی افسر کی درخواست پر آرا میں واقع پوکسو کورٹ نے ملزم ایم ایل اے ارون یادو کے خلاف اشتہار وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram