پاکستان کے خلاف ۲۰۱۶ءمیں ہوئے سرجیکل آپریشن کی بی جے پی نے تعریف کی

نئی دہلی:پاکستان کے خلاف ۲۰۱۶ء میں کنٹرول لائن کے پار سرجیل آپریشن کی بی جے پی نے تعریف کی ہے۔ پارٹی کے سرکاری ٹویٹس میں ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ کہا گیا ہے، ’’ ہم سرجیکل اسٹرائک کرنے والے بہادر فوجیوں کے بے مثال بہادری کو سلام کرتے ہیں‘‘۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے پاکستان کے خلاف 2016 میں کنٹرول لائن کےپار سرجیکل اسٹرائک کے حوالے سے ہفتے کے روز مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی۔ویڈیو فوٹیج میں آرمی کے کامیاب سرجیکل اسٹرائک کے مناظر اور وزیراعظم نریندر مودی کی تقریریں اور انٹرویو کے دوران تبصروں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
بی جے پی کی انفارمیشن اور ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیل کے سربراہ امت مالویہ نے جمعہ کی شام میں ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ دو سال قبل، 28/29 ستمبر کی درمیانی رات کو،ہندوستان نے سرحد پار دشمنوں کے کیمپوں پر حملہ کیا تاکہ اپنے فوجیوں کے بزدلانہ قتل کا بدلہ لے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest