سینسیکس جمعرات کو پہلی بار 42000پوائنٹ کے پار ہوگیا

یرونی ممالک سے ملے مثبت اشاروں اور گھریلوسطح پر سرمایہ کاری کے مضبوط رجحانات کے بناپر بی ایس ای کا سینسیکس جمعرات کو پہلی بار 42000پوائنٹ کے پار پہنچ گیا۔سینسیکس کی شروعات 52اعشاریہ 01پوائنٹ کے اضافہ کےساتھ 41924اعشاریہ 74پوائنٹ پرہوئی اور کچھ ہی دیرمیں 42000پوائنٹ کی نفسیاتی سطح کوپار کرتاہوا یہ 42059اعشاریہ 45پوائنٹ پرپہنچ گیا۔
ریلائنس انڈسٹری ،آئی ٹی سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں کےحصص کی خریداری سے شیئر بازار کو تقویت ملی ۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی گزشتہ دن کے 12343اعشاریہ 30پوائنٹ کے مقابلہ تقریبا 4پوائنٹ کے اضافہ کےساتھ 12347اعشاریہ 10کے پوائنٹ پرکھلا اور 12389اعشاریہ 05پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *