سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کے لیے موخر ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اور اس ملتوی کی وجہ ہندوستانی رویہ ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا۔قبل ازیں سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے جب کہ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے ہندوستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram