لنبی العلیان سعودی عرب کی پہلی خاتون بینک چیئرمین مقرر

ریاض:سعودی عرب میں ایک ترسٹھ سالہ خاتون لبنٰی العلیان کوسعودی برطانوی بینک کی چیئرمین بنائی گئی ہیں۔یہ خاتون سعودی کی رہنے والی ہے۔ بتایاجاتا ہے ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون بینک چیئرمین کے عہدے پر تعینات کی گئی ہیں۔ ذرائع مطابق 63سالہ سعودی خاتون لبنٰی العلیان سعودی برطانوی بینک کی چیئرمین بنائی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل سعودی ہالینڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن تھیں۔واضح رہے کہ لبنٰی العلیان 40 کمپنیوں پر مشتمل العلیان فائننس کی سی ای او بھی رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest