سعودی عرب میں بارہویں کلاس ٹاپ کرکے ہندوستان کا نام روشن کیا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

.مولانا عزیر احمد قاسمی کے صاحبزادے حافظ عبد القادر نے 99.97 فیصد نمبر حاصل کیا
نئ دہلی: سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں زیر تعلیم ہندوستانی طالب علم عبدالقادر ولد مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے بارہویں کلاس میں 99.97 فیصد نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کیا، بلکہ ہندوستان کا بھی نام روشن کیا ہے، واضح رہے کہ طالب علم نے محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کے زیر نگرانی انٹر کالج (المعہد العلمی) سے فراغت حاصل کی، جس کی تعلیم بڑی اہم اور محنت طلب ہے، عبدالقادر کی اس کی کامیابی اس کے والد مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اس ہونہار صاحبزاہ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا، نیز کالج کے سربراہ اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ عبدالقادر نہایت ہی ذہین طالب علم ہیں، اور خاص بات یہ ہیکہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ادارے کے ان کے درسی سعودی ساتھیوں نے بھی پروگرام کرکے ان کو میڈل سے نوازا ہے، عبدالقادر کی اس نمایاں کامیابی پر کالج کے سربراہ، ان کے اساتذہ نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest