سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آ ج عید الفطر منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین، سوڈان سمیت خیلجی ریاستوں، برطانیہ اور یورپی ممالک میں آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منقعد ہوئے اور مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔ قرآن مجید میں بیان کردہ تعلیمات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور روایت کے مطابق ہلال کی رؤیت پر رمضان المبارک کا آغاز کیا جاتا ہے اور پھر 29 یا 30 روزے پورے ہونے اور شوال کا چاند نظر آنے پر عید الفطر منائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest