کیوں پڑے سپنا چودھری کو ڈانس کے دوران پتھر

مشہورو معروف ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری ہر دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ سپنا کے ڈانس کے علاوہ لوگ ان کے انداز کو بھی بے حد پسند کر تے ہیں۔ ڈانس شو کرنے کے ساتھ مستی بھرے انداز میں جھومتی نظر آتی ہیں۔شو کے دوران موجود سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ بھی ان کے ساتھ جھومنے لگتی ہیں۔ کئی بار توحیرت انگیز واقعات پیش آئے ۔ ایک شو کے دوران سپنا کے ساتھ کچھ ایسا ہو گیا کہ وہ خود ہی چونک گئیں۔ سپنا کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا ہے۔یوٹیوب پر موجود سپنا کے اس ویڈیو میں وہ بھیڑ سے یہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ آپ لوگ پتھر پھینکتے ہیں، یہ کیا کوئی اچھی بات ہے؟ وہیں، وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں آپ سبھی کو بتا دوں کہ میں ایسے ہی پتھر کھا کر بڑی ہوئی ہوں۔ سپنا لوگوں سے گزارش بھی کرتی ہوئی نظر آئیں کہ وہ لوگ ایسے اچھے شو میں پتھر بازی کر کے مزہ کرکرا نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest