سنجے دت نے پاکستان سے محبت میں فلم سائن کر ڈالی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پاکستان سے محبت اور جذباتی تعلق میں فلم سائن کر ڈالی، ان کی آنے والی ’کلنک‘ میں ان کے کام کرنے کی وجہ پاکستان سے ان کی محبت بنی۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’کلنک‘ کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جارہا ہے۔ پہلے فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ نے یہ بیان دے کر پاکستانی اورہندوستانیمیڈیا میں خوب توجہ حاصل کی کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار روپ کو بہترین انداز میں اداکرنے کے لیے پاکستانی ڈراما سیریل ’زندگی گلزار‘ ہے کے کردار کشف سے رہنمائی لی جسے اداکارہ صنم سعید نے ادا کیاتھا اور اب فلم ’کلنک‘ میں پاتریاچ بلراج چوہدری کا اہم کردار ادا کر رہے بالی ووڈ کے سنجو بابا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’کلنک‘ پاکستان کے ساتھ جذباتی تعلق کی وجہ سے سائن کی۔سنجے دت نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1993 میں جب وہ فلم ’گمراہ‘ میں کام کررہے تھے اس وقت پروڈیوسریش جوہر(کرن جوہر کے والد)نے انہیں فلم ’کلنک‘ کی کہانی سے متعلق بتایا۔ یش اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی ’دھرما پروڈکشن‘ بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا گزشتہ برس کرن جوہر نے جب دوبارہ مجھ سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest