ثا نیہ مرزا کا محبت بھرا ٹویٹ ۔شعیب ملک ہوئے ٹرول

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان سے جیت کے بعد سے پاکستانی ٹیم پر سخت تنقید کی جارہی ہے حالانکہ اس کے بعد کے میچوں میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے جنوبی افریقہ کو شاندار طریقہ سے ہرایا اور پھر گزشتہ روز ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل تسخیرجیت درج کرائی ۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بدھ کو نیوزی لینڈ کو کراری شکست دیدی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیت درج کی اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں کو برقرار رکھا ۔ اس میچ کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایسا ٹویٹ کیا ، جس کو لے کر سوشل میڈیا یوزرس ثانیہ کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ہی ٹرول کرنے لگ گئے ۔ثانیہ کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے شعیب ملک کر ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ سوشل میڈیا یوزرس کہنے لگے کہ پاکستان اس لئے فاتح ہوا کیونکہ شعیب ملک ٹیم میں نہیں تھے ۔ بتادیں کہ شعیب ملک اس میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest