کسان سمان نیدھی یوجنا نافذ کرنے پر سبھی ریاستیں متفق

نئی دہلی:کسانوں کو چھ ہزار روپے فی سال کی اقتصادی مدد والی پردھا ن منتری کسان سمان نیدھی یوجنا نافذ کرنے پر سبھی ریاستیں متفق ہوگئی ہیں۔وزیر مملکت برائے زراعت پروشوتم روپالا نے منگل کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران یہ اطلاع دی۔ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر کو سبھی ریاستوں کے وزرائے زراعت اور افسران کے ساتھ مرکزی وزارت زراعت کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں بتایاگیا کہ سبھی ریاستوں کے وزیر زراعت اپنے یہاں کسان سمان نیدھی یوجنا نافذ کرنے کے لئے تیار ہیں۔سب نے کہا ہے کہ وہ ان کے یہاں کسانوں کے اعدادو شمار بھیجیں گے۔واضح رہے کہ اب تک مغربی بنگال اور پنجاب جیسی کچھ ریاستوں نے اس یوجنا کو نافذ نہیں کیاتھا۔مسٹر روپالا نے بتایا کہ یوجنا کو نافذ کرنے پر فی سال تقریباً 14.5کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔اس کے علاوہ بجٹ میں کسانوں کی پینشن یوجنا پر2022تک تقریباً 11ہزار کروڑ روپے کے التزام کو منظوری دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram