سلمان خان شادی سے پہلے بنے باپ ؟؟

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈکے دبنگ سلمان خان جو ابھی تک کنوارے ہیں اور شادی کرنے کو تیار نہیں مگر اب سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم انڈسٹری کے سب سے معروف کنوارے سلمان خان کی بھی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عا مرخان کی طرح سروگیسی کےعمل کے ذریعے اُن کا اپنا بچہ ہو۔
شادی کیلئے تو وہ ابھی تیار ہیں ہی نہیں ایسے میں اگر ان کی زندگی میں بچوں کی اینٹری ہوتی ہے تو ایک بڑی خوش خبری ہوگی۔ ویسے بھی سلمان بچوں سے کتنا پیار کرتے ہیں یہ بات تو کسی سے چھپی نہیں ہے
سب ہی جانتے ہیں وہ اپنے بھانجے بھتیجوں کے ساتھ اکثر اوقات وقت گُزارتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں اور بچوں کےساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں،
اس سے قبل 2017ء میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں اپنےبچے چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اولاد اس لیے چاہتا ہوں کہ میرے والدین میری اولاد دیکھ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest