ساکشی مشرا بولی ، پاپا مجھے فیس بک چلانے سے منع کرتے تھے

بریلی کی بتھری چین پور سیٹ سے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی مشرا نے ایک دلت نوجوان سے شادی کی۔ ساکشی نے کہا کہ میں نے غلطی تو کی ہے، لیکن ایسے حالات ہو گئے تھے۔ اس لئے مجھے ایسا کرنا پڑا۔ پاپا مجھے معاف کر دینا۔ بتا دیں کہ ساکشی نے دلت نوجوان اجتیش کمار سے چار جولائی کو پریاگ راج کے رام جانکی مندر میں لو میریج کر لی ہے۔ساکشی مشرا نے کہا کہ میرے پاپا مجھے فیس بک چلانے سے بھی منع کرتے تھے۔ وہ بہت زیادہ کان کے کچے ہیں۔ میرے گھر میں کہنے کے لئے تو لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق اور بھید بھاؤ نہیں ہے۔ لیکن کم سے کم ہم تینوں بھائی ۔ بہن کے طور پر تو بھید بھاؤ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest