سیف سے پہلے کس پر فدا تھیں کرینہ کپور۔جانیں یہاں پر

کرینہ کپور بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے کچھ نہیں چھپاتیں۔ آج کرینہ کپور اپنا 39 واں جنم دن منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ہم آپ کو کرینہ کپور سے منسلک کچھ دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔بات کرینہ کپور کی نجی زندگی کی کریں تو شاہد کپور سے ریلیشن شپ کے بعد سیف علی خان سے شادی تک کرینہ کپور کی زندگی کا ہر سچ ان کے مداحوں کے سامنے رہا۔ مگر پھر بھی کئی صفحات ایسے ہیں جو کھلے تو صحیح مگر جنہیں شاید ہی آپ نے پڑھا ہو۔نواب خان سیف سے شادی سے پہلے کرینہ کا نام صرف شاہد کے ساتھ ہی نہیں جوڑا گیا۔ ان کی زندگی میں سیف سے پہلے بھی ایک مسٹر خان آ چکے تھے۔ زیادہ تر لوگ کرینہ کے ریلیشن شپ کو صرف شاہد سے سیف تک ہی دیکھتے ہیں۔ مگر کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کچھ وقت کے لئے کرینہ اور ریتک بھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ بات سال 2001 کی ہے۔ اس کے بعد دونوں یادیں، مجھ سے دوستی کرو گے، میں پریم کی دیوانی ہوں جیسی فلموں میں ساتھ نظر آئے۔ دونوں کی کیمسٹری کو دیکھ کر کافی وقت تک یہ چرچا چلتی رہی کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram