سفر حج 2019کیلئے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں ہوئی قرعہ اندازی

برھانپور ضلع کی قرعہ انداری برھانپور کے ایم ایل اے ٹھاکورسریندرسنگھ المعروف شیرابھیاکے ذریعے انجام پائی
سفر حج 2019کیلئے آج دوپہر 2بجے تاج المساجد بھوپال میں صوبائی وزیراعلیٰ جناب کمل ناتھ ،اقلیتی امور کے وزیرجناب عارف عقیل کی موجودگی میں اور جناب حافظ محمد سراج الحسن مجددی کی صدارت میں منعقدہوئی، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی ابوالکلام کے علاوہ شہر قاضی بھوپال جناب سیّد مشتاق علی ،ایڈیشنل شہر قاضی جناب مفتی رئیس احمد خان ،اندور کے شہر قاضی جناب سیّد عشرت علی اور اجین کے شہر قاضی جناب خلیق الرحمن صاحب نے شرکت کی، اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ جناب کمل ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کایقین دلایاکہ بھوپال سے فلائٹ کی کوشش کی جائیگی، علاوہ ازیں کوٹہ بڑھانے کی کوشش بھی کی جائیگی، برھانپور ضلع سے167 حاجیوں کاانتخاب ہونے کی اطلاع ہے جس میں ضلع حج کمیٹی کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں میں 79کاانتخاب ہواہے،اورانجمن خدام الحجاج کے دفتر سے بھیجی گئی درخواستوں میں سے63 عازمین حج کا انتخاب ہونے کی اطلاع ہے، محفوظ کوٹے میں 75پلس کے 20حاجی اوربغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد 5ہے، حاجیوں کی تفصیل مع کورنمبر زیرتیاری ہے، اس قرعہ اندازی کے پروگرام میں ضلع حج کمیٹی کی جانب سے حاجی متین اجمل اورریاض الحق عبدالحق اورحج ویلفیئر سوسائٹی کے صوبائی صدر جناب مقیت خان کھنڈوہ نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest