ہیمنت کرکرے کی بیٹی کا سادھوی کو کرارا جواب

۔
سادھوی پرگیہ جب سے بھوپال سیٹ کے لئے امیدوار بنی ہیں لگاتار خبروں میں ہیں اور متنازع بیان بھی دے رہی ہیں یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ مسلم کمیونٹی سادھوی کو ٹکٹ دینے سے خوش نہیں ہے
سادھوی نے ٹکٹ ملتے ہیہیمنت کرکرے کے لئے بہت ہی خراب بیان دیا تھا اور ان کی شہادت کی بھی بے عزتی کی تھی اس پر لوگ بہت ناراض بھی ہوئے تھے اب ہیمنت کرکرے کی بیٹی نے اسکا کرارا جواب دیتے ہوئے سادھوی پر حملہ بولا ہے سادھوی نے کہا تھا کہ ان کو ان کے برے کاموں کی سزا ملی ہے ان کے اس بیان پر الیکشن کمیشن نے نوٹس بھی بھیجا تھا ان کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے ہمیں سکھایا تھاکہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ وہ اپنی وردی سے پیار کرتے تھے اور اس کو اپنی اور ہماری زندگی سے پہلے توجہ دیتے تھے ۔ میں صرف اتنا چاہتی ہوں کہ ہر کوئی اس کو یاد رکھے اینٹی ٹیرر اسکواڈ کے سربراہ رہ چکے کرکرے ممبئی حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔ انہیں مرنے کے بعد اشوک چکر سے نوازا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *