صدا ٹوڈے اُردو نیوز ویب پورٹل کا آج ایک سال مکمل

محترمہ ڈاکٹر وسیم راشد کی ادارت میں جدید ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پر صدا ٹوڈے ‘ اُردو نیوز ویب پورٹل کی کامیاب اشاعتوں کا آج ایک سال مکمل ہو گیا – اس دوران ‘ صدا ٹوڈے ‘ نے ترقی کی جو منزلیں طئے کی ہیں وہ ناظرین اور سامعین پر روشن ہیں – اس کو اعلٰی معیار بخشنے میں محترمہ ڈاکٹر وسیم راشد کی بے انتہا محنت اور اُردو صحافت سے بے پناہ محبت اور ان کے صحافتی تجربے کا دخل ہے – ماشاء اللہ اس کے قارئین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے – تازہ بہ تازہ خبروں کے علاوہ اس کے بیباک اور صداقت پر مبنی اداریوں کو پسندیدگی بھی مل رہی ہے اور تعاون بھی – خبروں کے علاوہ اس میں منفرد انداز میں سماجی ، ثقافتی ، اور ادبی رپورٹس نے بھی ساری اُردو دُنیا کو متوجہ اور متاثر کیا ہے – ادبی دنیا میں بھی اس کی مقبولیت اس لیے ہے کہ ساری دنیا کے ادیبوں شاعروں نقادوں اور محققین کا قلمی تعاون ‘صدا ٹوڈےکو حاصل ہے
اس موقع پر مَیں ہماری چیف ایڈیٹر ڈاکٹر وسیم راشد کے ساتھ ساتھ قلمکاروں اور قارئین کا بھی شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں – خصوصی طور پر مشتہرین کا شکریہ کہ ان کے تعاون نے ہمارے حوصلے بلند کیے اور قوم ، ملک اور اُردو زبان کی خدمت کا ہمیں موقع ملا یہ ایک سال ہماری پہلی منزل ہے  منزلیں اور بھی ہیں – آپ کے خوابوں کی تعبیر کا ہمیں احساس ہے – جو پورا کرنا ضروری ہے – اُمید کہ آپ سب کا تعاون برقرار رہے گا اور ہم منزلیں طئے کرتے رہیں گے
دعاؤں کا طالب
(اسلم چشتی (چیئرمین :صدا ٹوڈے اُردو نیوز ویب پورٹل
www.sadatoday.com
Sadatodaynewsportal@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram