ربیع الاول کے مقدس موقع پر تاج نگری ہر جانب سے نکلا جلوس محمدی قافلہ

آ گرہ: بین الاقومی سطح پر امن کا پیغام عام کرنے والے دنیاں کے آخری نبی ﷺکی یوم پیدائش کے مبارک موقع پر تاج نگری کے ہر مقام سے جلوس محمد ی نکلنے کا سلسلہ عام رہا ، ہر معصوم ، نوجوان ، ظہیرف ہر کوئی اپنے نبی کے مقدس قدم مبارک کے دیدار کے لئے بودلا کی جانب واقع معافی درگاہ قدم رسول جاررہا تھا ، ہر لب پر بنی کی آمد مرہبہ تھا۔
مدرسہ سنی مرکزدالعلوم غریب نواز نگلہ میواتی میں نماز فجر کے بعد قرآن کی تلاوت گئی ، علماء نے اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺکی حالات زندگی پر روشنی ڈالی ، مفتی مدثر خان قادری نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ دنیاں کے لئے رحمت ہیں ،آپ نے دنیاں کو امن کا پیغام دیا، موجودہ وقت میں بیٹی کی حفاظت کرواوربیٹی کو تعلیم دو مہم پر مرکزی اور ریاستی حکومت عمل کر رہی ہیں، اس کا آغاز محمد ﷺ نے اُس وقت کیا جب بیٹی کی پیدائش پر اُس کو زندا دفنادیا جاتا تھا، اُس وقت جب آپ کے یہاں بی بی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تو آپ نے اُن کی تعلیم میں کسی قسم کو کوئی کمی نہیں ہونے دی ، محمد ﷺ نے کبھی بیٹی اور بیٹے میں فرق کی وقالات نہیں کی، جس وقت ہر مسلمان اپنے نبی کی سنت پر علم شروع کر دیگا وہ کبھی کسی قسم کو کائی غلطی نہیں کر سکتا، آج کا دن ہر مسلمان کے لئے خاص ہے ، ہر مومن کو چاہئے کہ وہ کوئی ایساکام نہ کرئے کہ اسلام کا نام بدنام ہو۔ابوالعلی شیخ کمیٹی کو صوفی بندن میاں نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بعد نماز ظہر ( ۱۲ربیع الاول) کو مبارک موقع پر شان کے ساتھ جلوس محمد نکالا جس کی شروعات بیگم ڈیوڈی سے ہوکر پائے چوکی ، تلک بازار، فلٹی بازار، اسپتال روڈ، فواراواقع سید عرفان احمد سلیم ، سمی آغائی کی قیادت والے جلوس میں شامل ہوکر جمعہ مسجد پہنچ کر حاجی بلال کے جلوس میں شریک ہوکر لال بند چوراہے تک گیا، جس میں تمام تعدا د میں عقیدت مندوں شریک ہوئے،اس جلوس میں اونٹ ، گھوڈے ، چھاکی خاص رہیں، چھاکیوں میں محمد ﷺ ، امام حسین کا روزہ اُور کربلہ کے ۷۲ شہیدوکے نام عوام کے لئے خاص رہیں، مسلم معاشرہ کی عوام نے ان تمام چھاکیوں کی تعریف کی ، اس جلوس میں خاص طور پر حاجی محمد شبر ، حاجی سرفراز، حاجی صوفی ماجددیگر لوگو موجود تھے۔
خانقاہ حضرت سیدنا اولیابابا رحمتہ اللہ علیہ ہنا گلی سے جلوس محمد ﷺسجادانشین میان محمد حسین رشیدی کی قیادت میں نکلا ، اس جلوس کو اُردو پریس کلب کے یوپی صدر اظہر عمری نے پرچم لہرا کر روانا کیا، اس موقع پر محمد رشیدی نے کہا کہ ہم تمام کو اپنی زندگی اسلام کی تعلیم کے ساتھ گزارنی چایئے، جو محمد ﷺ کے دیکھائے راستہ پر چلا وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا، ہم اُس مذہب کے ماننے والے ہیں جس میں پانی کو بیکار بہانے کی اجازت نہیں ہے،تو مسلمان کس طرح معصوم کا خون بہا سکتا ہے،موجوہ حکومت کے تمام بیٹی کی حفاظت کرو بیٹی کی تعلیم کا بندوبست کر و کا علان کر رہی ہے منصوبہ بنارہی ہے ، یہ تمام محمد ﷺ نے آج سے ۱۴۰۰ سال قبل کردئے تھے، اس جلوس میں تمام غیر مسلم نے بھی شرکرت کر امن وامان کا پیغام دیام یادِ حسین سسایٹی کی جانب سے بیر کانگلہ جگدیش پرا سے جلوس محمد کا دانش عمری ، خالد خان اُور التمش خان کی قیادت میں نکالا گیا ، جلوس کو پرچم لہراکر بابوخان، صدیق نے روانہ کیا، جلوس میں شرکت کرنے والے تمام کو نعات اور سلام محمد ﷺ کو پیش کر تے ہوئے جارہے تھے۔یوتھ ویلفیئر سسایٹی کی جانب سے جلوس محمد لاڈو گلی سے نکالا گیا، جس میں سید خاندان کے تمام لوگوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *