ممتا بنر جی کو ملا اپوزیشن کا ساتھ

مغربی بنگال میں انتخابی تشدد کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اپوزیشن پارٹیوں نے سخت اعتراض کیا ہے. بی ایس پی صدر مایاوتی، کانگریس لیڈر احمد پٹیل، سی پی آئی ایم جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پوچھا ہے کہ انتخابی مہم طے وقت سے پہلے ختم کرنی تھی تو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی ختم ہونے تک کا انتظار کیوں کیا گیا؟منگل کو کولکتہ میں امت شاہ کی ریلی میں تشدد اور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کی مورتی توڑے جانے کے بعد کشیدگی کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے طے وقت سے پہلے ہی انتخابی مہم پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے. بتادیں کہ 19مئی کے انتخابات کے لئےانتخابی مہم کو17 مئی کی شام کو ختم کرنا تھا. لیکن الیکشن کمیشن نے بدھ کو ایک حکم جاری کیا اور کہا کہ مغربی بنگال میں 16 مئی کو رات 10  بجے سے ہر طرح کی ا نتخابی مہم بند ہوجائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram