آر بی آئی کا اعلان:جلد ہی آئے گا ۲۰ روپئے کا نیا نوٹ،پرانے نوٹ بھی چلتے رہیں گے

آر بی آئی نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر 20 روپئے کے نئے نوٹ لانے کی بات کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں آر بی آئی نے نوٹ کی خصوصیات کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے نوٹ جاری ہونے کے بعد بھی پرانے نوٹ چلن میں بنے رہیں گے۔ اس نوٹ میں گورنر شکتی داس کانت کے دستخط ہوں گے۔ نوٹ کے پیچھے ملک کی ثقافتی وراثت کو دکھاتے ہوئے ایلورا کی گپھاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس نوٹ کا رنگ سبز کے ساتھ پیلا ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے نوٹ جاری ہونے کے بعد بھی پرانے نوٹ چلن میں بنے رہیں گے۔
آر بی آئی کے ذریعہ پیش کئے گئے 20 روپئے کے اس نئے نوٹ کے آگے کے حصے پر مہاتما گاندھی کی تصویر بیچ میں ہے۔ اسی سائڈ نوٹ کی ویلیو ہندی اور انگریزی میں لکھی ہو گی اور آر بی آئی، بھارت، انڈیا اور 20 مائیکرو لیٹرس کی شکل میں ہوں گے۔ نوٹ کے پچھلے حصے پر بائیں طرف سال، سوچھ بھارت کا لوگو سلوگن کے ساتھ اورزبان کی فہرست ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest