روپے میں اب تک کی سب سےبڑی گراوٹ۔مارے گئے غریب ۔امیر ہوئے اور امیر

ڈیزل پٹرول کی قیمتیں خام تیل کی وجہ سے بڑھتی چل گئیں اور ساتھ ساتھ درآمد کاروں کی ڈالر کی خرید کی وجہ سے روپیہ کی قیمت گھٹتی چلی گئی آج روپیہ کی قیمت میں تاریخ ساز گراوٹ آئی اور مسلسل تیسرے دن گرتا ہوا آج پہلی مرتبہ 71 روپے فی ڈالر سے نیچے پہونچ گیاآج جب بازار بند ہوا تو یہ گذشتہ دن کے مقابلے 27پیسے نیچے 71روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔جمعرات کو یہ پندرہ پیسے گراوٹ میں 70.73 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔3دن کے اندر اندر تیسری بار روپےکی قیمت گری ہےروپیہ جمعہ کو 22پیسے ٹوٹ کر 70.95 روپے فی ڈالر پر کھلا اور ابتدائی کاروبار میں ہی لڑھکتا ہوا 71.05 روپے فی ڈالر کی تاریخی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب روپیہ اتنا کمزور ہوا ہے۔ دوپہر کے بعد ایک وقت یہ 70.86 روپے فی ڈالر کی سب سے اوپری سطح تک بھی پہونچا لیکن بعد میں دنیا کی دیگر کرنسیوں میں تیزی آنے سے ایک بار پھر ہندوستانی کرنسی پر دباو بڑھا اور یہ کاروبار کے اختتام پر گذشتہ روز کے مقابلے میں 27پیسے نیچے آکر 71 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ یہ اس کی اب تک کی سب سے کم قیمت ہے۔خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ہی شئر بازار کے مسلسل تین دن گراوٹ میں رہنے اور غیر ملکی ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری کے گھریلو سرمایہ بازار سے پیسہ نکالنے سے بھی روپے پر دباو بڑھا۔ انہوں نے آج پونجی بازار سے 4.19 کروڑ ڈالر کی خالص نکاسی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *