ارایس ایس کے سنیئر لیڈر نے دیا متنازع بیان

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر کرشن گوپال نے ملک کے مسلمانوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ کرشن گوپال نے کہا کہ ملک کے مسلمان آخر کیوں ڈر کے ماحول میں ہیں ، کیوں ڈرے ہوئے ہیں ۔ دہلی میں دارا شکوہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں گوپال کرشن نے یہ بیان دیا ۔کرشن گوپال نے کہا کہ مگر جب بات مسلمانوں کی کرتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے 600 سالوں تک حکومت کی ، وہ کیوں خوفزدہ ہیں ؟ آخر پریشانی کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بتانا چاہئے کہ آخر وہ خوفزدہ کیوں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس معاملہ پر بحث کریں ۔خیال رہے کہ کانسٹی ٹیوشن کلب میں اکیڈمک فار نیشن کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام میں نقوی نے کہا کہ دارا شکوہ مورخین کے عدم رواداری کے شکار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest