کیا آپ کو لکھ پتی بننا ہے۔تو بن جائیں روبوٹ۔ کمائیں 92 لاکھ روپئے

اگر آپ لکھ پتی بننا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ذیادہ محنت نہیں کرنی ہوگی لندن کی ٹیک کمپنی جیو میکا کو ایک ایسے چہرے کی تلاش ہے جسے وہ اپنے روبوٹ کو دے سکے۔ کمپنی اس کیلئے اس شخص کو 92 لاکھ روپئے دینے کو تیار ہے۔ لیکن اس کے لئے یہی شرط ہے کہ وہ انسان شکل سے نیک لگے اور بہت ہی فرینڈلی لک ہو اس کی ۔اس روبوٹ کا نام بھی کمپنی نے ورچوئل فرینڈ رکھنےکا سوچا ہے ۔یہ پروجیکٹ اگلے سال تک پورا ہوگا اور اسکے لئے ابھی سے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے اس کیلئے کئی چہروں کا ٹیسٹ بھی کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اب تک جن چہروں کو کمپنی نے منتخب کیا ہےانہیں  نجی طور پر پیسہ دیا ہے۔ کسی بھی انسان کیلئے اس کے چہرے کا لا ئسنسن ایگریمینٹ کروانا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ جب کسی چہرے کا ایگریمینٹ کرایا جاتا ہے تو اس کے چہرے کو ایک روبٹ کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کسی عام روبوٹ کی طرح نہیں نظر آئے گا اس کی اپنی الگ پہچان ہوگی اور وہ بالکل انسان کی طرح ہی نظر آئے گا۔روبوٹک کمپنی جیو میک اپنے نئے پروجیکٹ پر گزشتہ پانچ سال سے کام کررہی ہے۔ پروجیکٹ کو کافی سیکریٹ طریقے پلان کیا گیا ہے جس سے اس سے جڑی کوئی بھی معلومات باہر نہ جاسکے۔ کمپنی کے مطابق روبوٹ کی تعمیر کیلئے جن چہروں کو منتخب کیا جائے گا ان کی مکمل تفصیلات بھی روبوٹ میں دی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram