سڑک حادثہ :بےقابوتیز رفتار ٹرک سےتین افراد کی موت

لکھنو؛ اترپردیش میں لکھنو کے پی جی آئی علاقے میں پولیس ذرائع نے منگل کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ بتایا کہ پیر کی شب تقریباً دس بجے لکھنو سے رائے بریلی کی جانب جارہا ایک تیز رفتار ٹرک پی جی آئی علاقے میں کلّی مغربی موڑ پر ڈیوائڈر توڑکر دوسری جانب چلا گیا۔ بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے ہوٹل کے کاؤنٹ کو توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو لوگوں سمیت تین افراد کو کچل دیا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت موٹر سائیکل سوار موہن لال گنج کے رجنیش ( 35)اور منیش( 28) کے طور پر جبکہ ایک راہگیر 50 سالہ رام کمار کے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest