آر بی آئی حکومت کو28000 کروڑ کا منافع دینے کا فیصلہ

نئی دہلی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان پرینکا چترویدی نے ٹوئٹ کیا’’معیشت کو برباد کرنے کے لئے منافع، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لئے منافع، کسان بحران کے لئے منافع، نوٹ بندي کے اثرات سے نکلنے کے لئے منافع اور آخر میں لیکن کم نہیں، بی جے پی کے پرچار کے لئے منافع‘‘۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) حکومت کو 28000 کروڑ روپے کا عبوری منافع دیئے جانے سے متعلق فیصلہ کو لے کر کانگریس نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت والی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ منافع آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے پرچار کے لئے دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے پیر کو حکومت کو 28000 کروڑ روپے کا عبوری منافع (dividend)دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest