رضیہ سلطانہ وزیر کابینہ پنجاب کے ہاتھوں پنجاب اردو اکیڈمی کی لائبریرین نورین اشرف کی کتابوں کا اجراء

مالیر کوٹلہ پنجاب

پنجاب اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم کی افتتاح کے موقع پرپنجاب اردو اکیڈمی مالیر کوٹلہ کی لائبریرین نورین اشرف کی تحریر کردہ کتاب ’پنجاب اینڈ ہریانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی لائبریریز :ڈویلپمنٹ اینڈ پریزینٹ سینیریو‘اور مرتب کردہ کتاب ’جدید شعرائے پنجاب:تحقیقی و تنقیدی مضامین‘کی رسمِ اجراء کی تقریب اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں عزت مآب محترمہ رضیہ سلطانہ،وزیر کابینہ پنجاب سرکار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے دستِ مبارک سے کتب کی رسم اجراء ادا کی۔محترمہ رضیہ سلطانہ کے علاوہ اس رسم میں پی سی یو ایس ایس ڈی ایم پھگواڑا و سکریٹری پنجاب اردو اکیڈمی مالیر کوٹلہ لطیف احمد، معروف شاعر اقبال اشہرؔ،برکت ہولٹ،سردار پنچھی،مہک بھارتی اور جسپریت کور فلک نے بھی شرکت کی۔واضح ہو کہ نورین اشرف کی تحریر کردہ کتاب ’پنجاب اینڈ ہریانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی لائبریریز:ڈویلپمینٹ اینڈ پریزینٹ سینیریو‘میں پنجاب اور ہریانہ اردو اکیڈمیوں کی لایبریریوں کے ماضی و حال کی ترجمانی کی گئی ہے۔اس موقع پر نورین اشرف کے والد الحاج ماسٹرمحمد اشرف،شوہر فاروق اعوان ایم ڈی اعوان امپیکس انڈیا لدھیانہ،برادر عزیزعامر اشرف سینئر ایکس ای این پی ایس سی ایل مالیر کوٹلہ کے ساتھ ساتھ مقامی ادباء و شعراء اورمحبان اردواور شہرکی کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع شاعر و سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پنجاب نے انجام دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram