پٹرول ۔ڈیز ل ہوا سب سے مہنگا، جانیں کیا ہے نئی قیمت

نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے ملک میں پٹرول ڈیزل کے دام مسلسل دوسرے دن تیزی سے اضافہ کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق ، بدھ کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 72.42 روپئے، 78.10، 75.14 روپئے اور 75.26 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 65.82 روپئے، 69.04 روپئے، 68.23 روپئے اور 69.57 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 22 جنوری کے بعد کی سب سے بڑی تیز ی ہے۔گزشتہ دو دن میں قومی دارالحکومت میں پٹرول ڈیزل 39-39 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کے اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لئے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی جاری رہ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram