شرمناک ! 5 سالہ بچی کے ساتھ کیا ریپ

مدھیہ پردیش کے اجین میں رہنے والی پانچ سالہ معصوم بچی کا اغوا کر کے اس کی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ یہ شرمناک واقعہ لال پل۔ بھوکھی ماتا روڈ کنارے واقع اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کی بیٹی کے ساتھ ہوا ہے۔اس کے والد نے بتایاکہ جمعہ کی رات ان کی بچی ان کے پاس ہی ساتھ میں سو رہی تھی۔ دیر رات دو بجے کے قریب آ نکھ کھلی تو بچی غائب تھی۔ رات بھر بچی کو تلاش کیا جب بچی نہیں ملی تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف معاملہ درج کیا اور تلاش شروع کر دی۔ جمعہ کی دوپہر میں بچی کی لاش لال پل کے پاس شپرا ندی میں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram