رمضان سے پہلےصاحب حیثیت لوگ کفالت کریں غریبوں کی : غیور احمد قاسمی

نئی دہلی: طویل عرصہ سے مصائب وظلم ستم کے شکار برمائی مہاجرین دہلی واطراف دہلی میں قیام پذیر ہیں برما سے اپنی جان بچاکر ہمارے ملک میں پناہ گزیں ہیں اور امن وسکون کے ساتھ گذر بسر کررہے ہیں جمعیۃ علماء ہند کے خدام وقتاً فوقتاً مہاجرین کی ضروریات سے صاحب ثروت لوگوں کو متوجہ کرتے رہتے ہیں خصوصاً مولانا غیو احمد قاسمی برمائی مہاجرین کی ضروریات کو جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران وائمہ کرام وذمہ داران مدارس کے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں رمضان المبارک سے قبل ان لوگوں کے لئے افطار وسحری کے سامان کی اشد ضرورت ہے کچی کھجوری، کالندی کنج،اوکھلا، شرم وہار، اتم نگر، بدیلہ گائوں، رن ہولہ، فریدآباد سیکٹر 86، نوح میوات، نگلی1 نگلی2 ، متھرا وغیرہ میں برمائی مہاجرین کے ذمہ داروں نے درخواست کی ہے کہ اگر رمضان المبارک سے قبل ہماری زکوٰۃ وصدقات سے امداد کردی جائے تو ہم یکسوئی کے ساتھ ماہ مبارک کی برکات سے فیضیاب ہوسکتے ہیں رمضان المبارک میں لوگ ہماری مدد کرنے کیلئے آتے ہیں اس سے روزہ داروں کو بڑی پریشانی ہوتی ہے مولاناغیور احمد قاسمی اہل ثروت حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کرنا شریعت اسلامیہ میں بڑی اہمیت وفضیلت رکھتاہے اور ایسا خیال کرنا کہ رمضان میں زکوٰۃ دینے سے زیادہ ثواب ملتا ہے ضرورتمند کو نظر انداز کرنا مذہب اسلام کے منافی عمل ہے زکوٰۃ وصول کرنے والے حضرات روزہ تراویح تلاوت قرآن، دعا استغفار سے مکمل فیضیاب نہیں ہوپاتے اگر شعبان میں ہی مدارس وضرورتمند لوگوں تک زکوٰۃ وصدقات پہونچا دی جائے تو مخصلین زکوٰۃ وصدقات وسفراء کرام بھی رمضان المبارک کی فضیلت وبرکات کا لطف اٹھا سکتے ہیں مخیر حضرات اس طرح اکابر علما کرام کے مشورہ سے عمل کرکے بڑے اجروثواب کے مستحق بن سکتے ہیں اور خوشنودیٔ رب حاصل کرسکتے ہیں اپنے مال کا حساب لگاکر رمضان المبارک سے قبل زکوٰۃ وصدقات ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *