سچ زبان پر آہی گیا

ہمیں تومفت ملتا ہے پٹرول اور ڈیزل ،بڑھی ہوئی قیمتوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں؟
رام داس اٹھائولے نے اپنے بیان پر معافی مانگی، کہا، مجھے افسوس ہے

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے کوئی پریشانی نہ ہونے کی بات کہنے والے مرکزی وزیر رام داس اٹھائولے نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جذبات کو

ٹھیس پہنچانے کا میراکوئی مقصد نہیں تھا، اور میں معافی مانگتا ہوں۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھائولے نے ہفتہ کو جے پور میں پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں وزیر ہوں اور مجھے فری میں پٹرول اور ڈیزل ملتا ہے،

اس لیے ہمیں پٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی قیمتوں سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ویسے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ سے لوگوں میں ہیجانی کیفیت ہے، عوام پریشان ہیں اور وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ مرکز کی مودی حکومت کیوں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتی جارہی ہے،

اس کے باوجود نہلے پر دہلا یہ کہ خود مودی کے ہی وزیر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تو مفت میں تیل مل جاتا ہے، تو قیمتوں میں اضافی سے کیا مطلب ؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *