كووند نے طلاق ثلاثہ بل کو منظوری دی

نئی دہلی، : صدر رام ناتھ كووند نے بدھ کودیر رات طلاق ثلاثہ بل کو منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی یہ قانون بن گیا اور اسے 19 ستمبر 2018 سے مؤثر تصور کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
اس سے پہلے یہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوا تھا۔اسے 25 جولائی کو لوک سبھا نے جبکہ 30 جولائی کو راجیہ سبھا نے منظور کیا تھا۔ لوک سبھا میں بل کے حق میں 303 اور مخالفت میں 82 ووٹ پڑے تھے اور راجیہ سبھا میں اس کی حمایت میں 99 اور مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے تھے۔اس سے پہلے بل کو ریاست کی سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کی اپوزیشن کی مانگ کو بھی ایوان میں منظوری نہیں ملی تھی۔19 ستمبر 2018 کے بعد سے تین طلاق کے آنے والے تمام معاملوں کی سماعت اسی قانون کے تحت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram